ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: سری لنکا کی جنوبی افریقا کو 3 رنز سے 🏏 شکست
کیپ ٹاؤن : ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساؤتھ افریقا میں آغاز ہو گیا، میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم نے ساؤتھ افریقا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں سری لنکا اور ساؤتھ افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔
لنکن ٹیم کی جانب سے کپتان چماری اتاپاتو نے 50 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ وشمی گناراتنے نے 34 گیندوں پر 35 رنز بنائے، میزبان ٹیم کی جانب سے شبنم اسماعیل، میریزین اور نڈین نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی اور محض 3 رنز سے شکست سے دوچار ہوئی، کپتان سن لوس نے 28 جبکہ اوپنر لاورا ولوارڈت نے 18 رنز کی اننگ کھیلی۔
سری لنکن کپتان چماری اتاپاتو کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
0 Comments